امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے اپنی دیرینہ ساتھی اور کنٹری گلوکارہ الیکسس ولکنز سے منگنی کر لی۔
27 سالہ الیکسس ولکنز نے اتوار کو سوشل میڈیا پر منگنی کا اعلان کرتے ہوئے اپنی اور 46 سالہ ڈائریکٹر ایف بی آئی کاش پٹیل کی تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ ہیرے کی انگوٹھی دکھاتی نظر آئیں۔
الیکسس ولکنز نے تصویر کے ساتھ دلچسپ کیپشن میں لکھا ہے کہ ہم قانون کو درمیان میں لے آئے۔
کاش پٹیل نے بھی ان کی پوسٹ دوبارہ شیئر کرتے ہوئے دل اور انگوٹھی کے ایموجیز کا استعمال کیا ہے۔