World
برطانوی گرین پارٹی نے ’صہیونیت‘ کو ’نسل پرستی‘ قرار دیدیا، اسرائیل کا شدید ردِعمل
برطانیہ کی گرین پارٹی نے صہیونیت کو نسل پرستی کی ایک شکل قرار دیتے ہوئے اس کی باضابطہ مذمت کی ہے جس پر اسرائیل اور برطانوی یہودی تنظیموں نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
مصنف Naila Abbas24K بار پڑھا

برطانیہ کی گرین پارٹی نے صہیونیت کو نسل پرستی کی ایک شکل قرار دیتے ہوئے اس کی باضابطہ مذمت کی ہے جس پر اسرائیل اور برطانوی یہودی تنظیموں نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
برطانوی گرین پارٹی نے صہیونیت کو ایک نسلی قوم پرستانہ سیاسی منصوبہ قرار دیا ہے اور برطانوی حکومت سے اسرائیل کے ساتھ اسلحے کی تجارت مکمل طور پر ختم کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔
یہ قرارداد 1022 ووٹوں کے مقابلے میں 813 ووٹوں سے منظور ہوئی ہے۔
غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کیخلاف مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے


