اسرائیلی سیاستدان اور مصنف کے مکہ، مدینہ اور کوہِ سینا پر قبضے سے متعلق بیان نے عالمی سطح پر نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ 
سوشل میڈیا پر اسرائیلی مصنف ایوی لپکن کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں وہ اسرائیل کی سرحدیں لبنان سے سعودی عرب تک اور بحیرۂ روم سے دریائے فرات تک پھیلنے کی بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
یہ انٹرویو 2024 میں سامنے آیا تھا لیکن اُس کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر اب وائرل ہو رہا ہے، ویڈیو میں بیان کیے گئے مبینہ علاقائی تصور پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔