World
شادی کی تیاریاں، وائٹ ہاؤس کی اسسٹنٹ پریس سیکریٹری نے عہدہ چھوڑ دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں پریس اسسٹنٹ ایلی ایکرا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، ایلی ایکرا نے جولائی 2025 میں ٹرمپ انتظامیہ میں شمولیت اختیار کی تھی اور ابتدا ہی سے یہ عہدہ مختصر مدت کے لیے سنبھالنے کا منصوب
مصنف fahad27K بار پڑھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں پریس اسسٹنٹ ایلی ایکرا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، ایلی ایکرا نے جولائی 2025 میں ٹرمپ انتظامیہ میں شمولیت اختیار کی تھی اور ابتدا ہی سے یہ عہدہ مختصر مدت کے لیے سنبھالنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایلی ایکرا اور ان کے منگیتر کافی عرصے سے شادی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور وہ رواں ماہ کے آخر میں شادی کے بعد انڈیانا میں ہی رہیں گی۔
انتظامیہ میں شمولیت کے بعد ایلی ایکرا نے ابتدا میں وائٹ ہاؤس ٹریول آفس میں خدمات انجام دیں، بعد ازاں انہیں وائٹ ہاؤس پریس آفس منتقل کردیا گیا، جہاں انہوں نے پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ اور دیگر اہم انتظامی عہدیداروں کے ساتھ کام کیا۔
ٹرمپ کی سابق وکیل الینا حبہ اور ترک ارب پتی ترہان کی شادی پر 1 کروڑ ڈالر خرچ کیے گئے 


