World
آسٹریلیا: بےقابو گاڑی ہجوم سے ٹکرا گئی، 10 افراد زخمی
آسٹریلیا کے مشرقی شہر نیوکاسل میں ایک گاڑی بے قابو ہو کر رگبی لیگ کے شائقین کے ہجوم پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔
مصنف Wajiha Naz80K بار پڑھا

آسٹریلیا کے مشرقی شہر نیوکاسل میں ایک گاڑی بے قابو ہو کر رگبی لیگ کے شائقین کے ہجوم پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے، جن میں 5 سالہ بچی اور 67 سالہ شخص شامل ہیں، جبکہ دیگر 8 افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
پولیس کے مطابق 18 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
برطانیہ اور ایران کی شہریت رکھنے والا شخص دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 


