فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی کمی اور داخلہ پالیسی کے خلاف طلبہ کا احتجاج چھٹے روز بھی جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فرانس بھر میں جاری ہزاروں طلبہ کا احتجاج گزشتہ روز پُرتشدد ہو گیا۔
پُر تشدد احتجاجی مظاہروں کے دوران مشتعل طلبہ نے کوڑے دانوں کو آگ لگا دی، پولیس کی رکاوٹیں توڑ ڈالیں، سڑکوں پر توڑ پھوڑ کی، پولیس پر فائر کریکر پھینکے جبکہ کئی مقامات پر پولیس اور طلبہ مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
فرانس میں تعلیمی نظام کے مسائل پر طلبہ کا مسلسل چوتھے دن احتجاج، 400 سے زائد اسکول بند