World
اسرائیل کی پرواز میں پیش آیا واقعہ دہشت گردی ہے: متحدہ عرب امارات
فلائی دبئی کی پرواز میں پیش آنے والے واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے بعد متحدہ عرب امارات کے پراسیکیوٹر جنرل نے اسے دہشت گرد حملے کی کوشش قرار دیا ہے۔
مصنف Hassan Shabbar35K بار پڑھا

فلائی دبئی کی پرواز میں پیش آنے والے واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے بعد متحدہ عرب امارات کے پراسیکیوٹر جنرل نے اسے دہشت گرد حملے کی کوشش قرار دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ دبئی سے اسرائیل جانے والی فلائی دبئی کی پرواز کے معاون پائلٹ نے پرواز کے دوران کاک پٹ میں پائلٹ پر کلہاڑی سے حملہ کیا اور طیارے کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کی۔
پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ معاون پائلٹ نے دہشت گردی کا منصوبہ پہلے سے بنا رکھا تھا۔
تل ابیب پرواز میں پیش آنیوالے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، اماراتی وزارت خارجہ


