فلائی دبئی کی پرواز میں پیش آنے والے واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے بعد متحدہ عرب امارات کے پراسیکیوٹر جنرل نے اسے دہشت گرد حملے کی کوشش قرار دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ دبئی سے اسرائیل جانے والی فلائی دبئی کی پرواز کے معاون پائلٹ نے پرواز کے دوران کاک پٹ میں پائلٹ پر کلہاڑی سے حملہ کیا اور طیارے کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کی۔
پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ معاون پائلٹ نے دہشت گردی کا منصوبہ پہلے سے بنا رکھا تھا۔