World
تہران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے ساتھ جنگ بہت جلد ختم ہونے کا دعویٰ کر دیا۔
مصنف Wajiha Naz36K بار پڑھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے ساتھ جنگ بہت جلد ختم ہونے کا دعویٰ کر دیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایران جنگ بہت جلد، ممکنہ طور پر انتخابات کے فوراً بعد ختم ہو سکتی ہے، تاہم ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔
امریکی ریاست الاباما کے ساحلی شہر موبائل میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے سوال اٹھایا کہ واشنگٹن تہران میں آخر کس سے مذاکرات کرے؟ ان کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس کے ساتھ معاملات طے کیے جائیں۔
ایران سے جنگ کسی نہ کسی طرح بہت جلد جیت لی جائے گی: ٹرمپ


