مدینہ منورہ کو نشانہ بنانا دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے، امام مسجد نبوی
مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2026ء) حوثیوں کی جانب سے مدینہ منورہ میں ڈرون حملے کے بعد مسجد نبوی ﷺ کے امام اور خطیب شیخ صالح المغامسی نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ منورہ رسول اللہ ﷺ کا شہر اور

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2026ء) حوثیوں کی جانب سے مدینہ منورہ میں ڈرون حملے کے بعد مسجد نبوی ﷺ کے امام اور خطیب شیخ صالح المغامسی نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ منورہ رسول اللہ ﷺ کا شہر اور مسلمانوں کیلئے انتہائی مقدس مقام ہے۔ اسے نشانہ بنانا دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔
خطیب شیخ صالح المغامسی نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حرمت تمام مسلمانوں کے دلوں میں ہے۔ مقدس مقامات کا دفاع سعودی عرب کی ذمہ داری ہے۔ شیخ صالح المغامسی نے مسلمانوں سے مقدس مقامات کی حرمت اور سلامتی کے حوالے سے متحد رہنے پر زور دیا۔



