World
فرانس میں تعلیمی نظام کے مسائل پر طلبہ کا مسلسل چوتھے دن احتجاج، 400 سے زائد اسکول بند
فرانس میں تعلیمی نظام کے مسائل پر طلبہ نے مسلسل چوتھے دن سڑکوں پر احتجاج کیا، آج 400 سے زیادہ اسکول احتجاج کے باعث بند رہے۔
مصنف fahad22K بار پڑھا

فرانس میں تعلیمی نظام کے مسائل پر طلبہ نے مسلسل چوتھے دن سڑکوں پر احتجاج کیا، آج 400 سے زیادہ اسکول احتجاج کے باعث بند رہے۔
لِل شہر میں سیکڑوں طلبہ نے احتجاجی مارچ کیا، مظاہرین نے کہا کہ اسکولوں میں طلبہ کی گنجائش سے زیادہ تعداد، اساتذہ کی کمی اور خستہ حال عمارتوں کے باعث تعلیم کا معیار متاثر ہو رہا ہے۔
ملک بھر میں ہائی اسکول کے طلبہ متبادل اساتذہ کی بھرتی، تعلیمی وسائل میں اضافے اور بہتر تعلیمی سہولیات کے مطالبات کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ کئی مقامات پر احتجاج میں تشدد کے واقعات بھی پیش آئے۔



