امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریباً 10 لاکھ امریکیوں کو 500 ڈالر کے ریفنڈ چیک ڈاک کے ذریعے بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا۔ یہ رقم ان لوگوں کو مل رہی ہے جنہوں نے اوباما کیئر کی پالیسی لی تھی مگر انہیں وفاقی سبسڈی نہیں ملی۔
تجزیہ کاروں اور مبصرین نے 500 ڈالرز چیک کی تقسیم کے وقت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نومبر کے مڈ ٹرم الیکشنز سے پہلے اس رقم کی تقسیم سیاسی رشوت ہے۔ ان چیکس کے ساتھ صدر ٹرمپ کا خط بھی منسلک ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے آپ سے زیادہ پیسے لیے تھے۔ اب وہ پیسے آپ کو واپس دیے جارہے ہیں۔