World
ایلون مسک ایک بار پھر ٹرمپ انتظامیہ میں شامل، پینٹاگون منصوبے کے شریک سربراہ مقرر
دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک ایک بار پھر سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں باضابطہ کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
مصنف Fatima63K بار پڑھا

دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک ایک بار پھر سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں باضابطہ کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک پینٹاگون کے ’پروجیکٹ میریڈیئن‘ کی مشترکہ سربراہی کریں گے، جس کا مقصد مستقبل کی جنگوں اور جدید عسکری ٹیکنالوجی کا جائزہ لینا ہے۔
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے مطابق یہ منصوبہ مستقبل کے میدانِ جنگ، جدید ہتھیاروں اور ایسی ٹیکنالوجی کی نشاندہی کرے گا جنہیں امریکی فوج آئندہ استعمال کر سکتی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان تلخیاں ختم، 100 ملین ڈالرز کے نئے سیاسی اتحاد کا آغاز


