بھارتی سوشل میڈیا ہیلتھ انفلوئنسر ویرا ماچینینی رام کرشنا المعروف وی آر کے کو صحت سے متعلق مشورے دینا مہنگا پڑ گیا، ہیلتھ انفلوئنسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وی آر کے کے خلاف اس وقت مقدمہ درج کیا گیا جب ان کی ٹائپ 1 ذیابیطس کے مکمل علاج سے متعلق ایک ویڈیو وائرل ہو گئی۔
وائرل ویڈیو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’وی آر کے ڈائٹ پلان‘ سے ٹائپ 1 ذیابیطس کا مکمل اور مستقل علاج ممکن ہے۔
16 لاکھ فالوورز رکھنے والی بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر نے خودکشی کرلی