World
سعودی عرب نے اماراتی پرواز واقعے کے ذمے دار پائلٹ کو متحدہ عرب امارات کے حوالے کر دیا
سعودی عرب نے دبئی سے تل ابیب جانے والی اماراتی ایئر لائن کے عمانی معاون پائلٹ کو متحدہ عرب امارات کے حوالے کر دیا۔
مصنف Wajiha Naz90K بار پڑھا

سعودی عرب نے دبئی سے تل ابیب جانے والی اماراتی ایئر لائن کے عمانی معاون پائلٹ کو متحدہ عرب امارات کے حوالے کر دیا۔
اماراتی ایئر لائن کے عمانی پائلٹ پر پرواز کے کپتان کو چاقو مارنے کا الزام ہے۔
سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ معاون پائلٹ نے دورانِ پرواز کپتان پر حملہ کیا تھا۔
وزارت کے مطابق دونوں پائلٹس کو زخمی ہونے کے باعث اسپتال میں طبی امداد دی گئی اور طبی معائنے کے بعد انہیں پرواز کے لیے کلیئر قرار دے دیا گیا، جس کے بعد وہ جمعرات کی صبح ابوظبی روانہ ہو گئے۔
دبئی سے اسرائیل کی پرواز کا راستہ تبدیل کرنیوالا پائلٹ کون؟


