World
دبئی میں منشیات فروشوں کیخلاف بڑا آپریشن، 14 افراد گرفتار
دبئی پولیس نے منشیات فروشوں کےخلاف بڑا آپریشن کرکے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔ دبئی پولیس کے مطابق منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
مصنف Shaukat Pirzada93K بار پڑھا

دبئی پولیس نے منشیات فروشوں کےخلاف بڑا آپریشن کرکے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔ دبئی پولیس کے مطابق منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
دبئی پولیس کے مطابق ملزمان سے 2 ٹن 323 کلو گرام منشیات اور نشہ آور ادویات برآمد کرلیں، منشیات 113 ڈبوں میں چھپا کر متحدہ عرب امارات لائی گئی تھیں۔
دبئی پولیس کے مطابق منشیات اسمگلنگ پر گرفتار ملزمان کا تعلق ایشیائی ممالک سے ہے اور ان ملزمان کا تعلق بیرون ملک موجود ایک منظم منشیات فروش گروہ سے ہے۔



