حوثی ملیشیا کا مدینہ منورہ کی مقدس سرزمین پر حملہ
ریاض (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ یکم اکتوبر 2026ء ) حوثی ملیشیا نے مدینہ منورہ میں واقع بجلی گھر پر حملہ کردیا، ڈرون حملے کے ذریعے ’’طیبہ پاور اسٹیشن‘‘ کو نشانہ بنایا گیا، یہ پاور اسٹیشن مسجدِ نبو

ریاض (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ یکم اکتوبر 2026ء ) حوثی ملیشیا نے مدینہ منورہ میں واقع بجلی گھر پر حملہ کردیا، ڈرون حملے کے ذریعے ’’طیبہ پاور اسٹیشن‘‘ کو نشانہ بنایا گیا، یہ پاور اسٹیشن مسجدِ نبویؐ کو بجلی فراہم کرنے والا اہم مرکز ہے، حملے کے بعد کئی ٹرانسفارمر بند ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی اتحادی افواج کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا نے منگل کی صبح سوا پانچ بجے طیبہ اسٹیشن کو ڈرون سے نشانہ بنایا ، دہشت گرد حملے کے نتیجے میں سروس ٹرانسفارمر بند ہوگیا ہے۔ اعتداء حوثي جديد على الحرمين..مسيّرة تستهدف محطة «طيبة» التي تقدم خدمات كهربائية للمسجد النبوي.- pic.twitter.com/agUx5M32vR— أخبار السعودية (@SaudiNews50) October 1, 2026 اخبار السعودی کے مطابق حوثی ملیشیا نے مدینہ منورہ کی مقدس سرزمین پر نیا حملہ کیا۔ ڈرون حملے کے ذریعے ’’طیبہ پاور اسٹیشن‘‘ کو نشانہ بنایا گیا۔



