World
مکہ مکرمہ: سعودی عرب نے مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاعات مسترد کر دیں
سعودی حکام نے مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی موجودگی سے متعلق اطلاعات کو مسترد کر دیا۔
مصنف Wajiha Naz87K بار پڑھا

سعودی حکام نے مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی موجودگی سے متعلق اطلاعات کو مسترد کر دیا۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو راہ گیروں کو ہراساں کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی حکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی حکام نے مکہ مکرمہ میں ایک شخص کو راہ گیروں کو ہراساں کرنے اور ان میں خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر کے اس کے خلاف فوری کارروائی کی ہے۔
مدینہ منورہ میں بجلی کے نظام پر حملہ، خلیجی و اسلامی ممالک کی شدید مذمت


