World
امریکا سے خراب ہوتے تعلقات پر مودی حکومت اندرونی دباؤ اور مشکلات سے دو چار
بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت سے متعلق پالیسیوں پر کھل کر تحفظات کا اظہار شروع کر دیا جبکہ امریکا کی پاکستان سے بڑھتی قربت بھی بھارت کے لیے تشویش کا باعث بن گئی۔
مصنف Naila Abbas74K بار پڑھا

بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت سے متعلق پالیسیوں پر کھل کر تحفظات کا اظہار شروع کر دیا جبکہ امریکا کی پاکستان سے بڑھتی قربت بھی بھارت کے لیے تشویش کا باعث بن گئی۔
بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ امریکا دہشت گردی سے متعلق بھارتی خدشات کو مناسب طور پر نہیں سمجھ رہا۔
ایس جے شنکر نے امریکی تجارتی پالیسیوں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری ہے مگر زرعی شعبے سمیت کئی معاملات پیچیدہ ہیں۔
پاک بھارت جنگ بند کروانے پر نوبیل پرائز ملنا چاہیے: ڈونلڈ ٹرمپ


