اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے ایران پر جوہری ذمے داریوں کی خلاف ورزی اور اپنے جوہری پروگرام سے دستبردار ہونے سے انکار کا الزام عائد کیا ہے۔
مائیک والٹز نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا ہے کہ ایران نے قوانین کی خلاف ورزی کی اور اپنی جوہری سرگرمیوں سے دستبردار ہونے سے انکار کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایران یورینیئم کو 60 فیصد تک افزودہ کر رہا ہے، جس کا کوئی قابلِ اعتماد پُرامن مقصد نہیں، جبکہ ایران نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے معائنہ کاروں کو بارہا رسائی نہیں دی۔