World
ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر نے اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے، امریکی نیوز چینل
امریکی خبر رساں ادارے سی این این نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر نے ایک اسرائیلی کمپنی کے ذریعے اسرائیل کی اسلحہ ساز کمپنی میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ جب کہ دوسری جانب وہ مشرق وسطیٰ میں مذاکرات کار کا کر
مصنف Shaukat Pirzada82K بار پڑھا

امریکی خبر رساں ادارے سی این این نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر نے ایک اسرائیلی کمپنی کے ذریعے اسرائیل کی اسلحہ ساز کمپنی میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ جب کہ دوسری جانب وہ مشرق وسطیٰ میں مذاکرات کار کا کردار بھی نبھا رہے ہیں۔
سی این این کے مطابق جیرڈ کُشنر کی کمپنی نے ایک ایسی اسرائیلی کمپنی میں بھاری سرمایہ کاری کر رکھی ہے جس نے اپنا سرمایہ اسرائیل کی سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنی ایلیت سسٹمز میں لگا رکھا ہے۔



