سعودی اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
ایک بیان میں سعودی اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے 29 ستمبرکو صبح 5 بج کر11 منٹ پرمدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن کو نشانہ بنایا، حملے میں بجلی کا ایک ٹرانسفارمر عارضی طور پر غیر فعال ہوا۔
ترجمان سعودی اتحادی فوج نے کہا کہ حملے سے بجلی کی ترسیل اور نیٹ ورک مجموعی طور پر متاثر نہیں ہوا۔