World
برطانیہ اور ایران کی شہریت رکھنے والا شخص دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار
برطانیہ اور ایران کی شہریت رکھنے والا شخص دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے شبہ میں گرفتار کرلیا گیا۔
مصنف Sajid Ansari91K بار پڑھا

برطانیہ اور ایران کی شہریت رکھنے والا شخص دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے شبہ میں گرفتار کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم رائل ایئر فورس فئیر فورڈ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے شبہ میں گرفتار ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ لندن کے علاقے ویسٹ منسٹر سے 27 سالہ شخص کو ٹیررازم ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ایک 26 سالہ برطانوی شخص سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے، پولیس کے مطابق ویسٹ منسٹر کے علاقے میں دو مقامات کی تلاشی لی گئی ہے۔



