انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں سے جلد رہائی کی اسکیم کے تحت آج 700 قیدی جیل سے رہا ہوں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 19 ماہ تک کی سزا پانے والے قیدی اب سزا کا ایک تہائی حصہ مکمل کرنے پر رہائی کے اہل ہیں، تاہم قتل و غارت، زیادتی، گرومنگ جرائم میں سزا پانے والے جلد رہائی کے حق دار نہیں ہوں گے۔
جلد رہا ہونے والے قیدیوں کی نگرانی کے لیے انہیں الیکٹرانک ٹیگ پہنایا جائے گا۔