World
امریکا: 270 سے زائد کیتھولک پادریوں کے 1 ہزار بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف
امریکی ریاست میساچوسٹس میں سرکاری تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ 270 سے زائد کیتھولک پادریوں و عہدیداروں نے تقریباً 1 ہزار بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
مصنف Fatima95K بار پڑھا

امریکی ریاست میساچوسٹس میں سرکاری تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ 270 سے زائد کیتھولک پادریوں و عہدیداروں نے تقریباً 1 ہزار بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست کی اٹارنی جنرل اینڈریا جوئے کیمبل کی جانب سے جاری 203 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فال ریور، اسپرنگ فیلڈ اور ووسٹر کے 3 کیتھولک ڈاؤسز میں کئی دہائیوں تک بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پیش آتے رہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران کئی سالوں کا پرانا ریکارڈ دیکھا گیا اور 100 سے زیادہ افراد کے انٹرویوز کیے گئے، جن میں متاثرین بھی شامل تھے۔
فرانسیسی پادریوں نے 2 لاکھ سے زائد بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا 


