World
اماراتی پرواز کے مزاحمت کرنیوالے پائلٹ نے 9/11 جیسے سانحے کو روک لیا: نیتن یاہو
اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اماراتی پرواز کا وہ پائلٹ جس نے اپنے کوپائلٹ کی طیارے کو گرانے کی مبینہ کوشش کے خلاف مزاحمت کی، اس نے 9/11 جیسے سانحے کو رونما ہونے سے روک دیا۔
مصنف Wajiha Naz81K بار پڑھا

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اماراتی پرواز کا وہ پائلٹ جس نے اپنے کوپائلٹ کی طیارے کو گرانے کی مبینہ کوشش کے خلاف مزاحمت کی، اس نے 9/11 جیسے سانحے کو رونما ہونے سے روک دیا۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ میں نے آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی اس واقعے کے بارے میں بات کی اور اسے انتہائی، انتہائی بہادری کا مظاہرہ قرار دیا، جس نے ایک ایسے سانحے کو روک دیا جو نا صرف اسرائیل کے لیے تباہ کن ہوتا بلکہ عالمی ہوا بازی پر بھی اس کے ممکنہ اثرات کا اندازہ لگایا جا سکتا۔



