World
امریکی وزیرِ دفاع کی جنرل اور ایڈمرل کے عہدوں میں 20 فیصد کٹوتی کی وجہ سامنے آ گئی
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے جنرلز اور ایڈمرلز کے عہدوں میں مجموعی طور پر 20 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے جس سے تقریباً 800 اعلیٰ فوجی عہدے متاثر ہوں گے۔
مصنف Naila Abbas71K بار پڑھا

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے جنرلز اور ایڈمرلز کے عہدوں میں مجموعی طور پر 20 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے جس سے تقریباً 800 اعلیٰ فوجی عہدے متاثر ہوں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی جنرلز اور ایڈمرلز کے عہدوں میں یہ کمی 1 جنوری 2027ء تک مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
پیٹ ہیگستھ کے مطابق اس اقدام کا مقصد فوجی بیوروکریسی کم کرنا، کمانڈ کے غیر ضروری درجات ختم کرنا اور فوج کی جنگی تیاری، نظم و ضبط اور احتساب پر توجہ بڑھانا ہے۔
پیٹ ہیگستھ کے اعلیٰ جنرلوں کو برطرف کرنے کے بعد امریکی فوج کو قیادت کے بحران کا سامنا


