World
امریکا: ٹینیسی میں 200 سال بعد کسی خاتون کو سزائے موت دینے کا فیصلہ
امریکا کی ریاست ٹینیسی میں 200 سال میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کو سزائے موت دی جائے گی۔
مصنف Hassan Shabbar75K بار پڑھا

امریکا کی ریاست ٹینیسی میں 200 سال میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کو سزائے موت دی جائے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوری 1995ء میں کرسٹا پائیک نامی خاتون نے 18 سال کی عمر میں اپنے 17 سالہ بوائے فرینڈ اور ایک تیسرے ساتھی کے ساتھ مل کر 19 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون اور اس کے بوائے فرینڈ نے قتل کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد دونوں کو اگلے سال ہی مجرم قرار دے دیا گیا تھا، خاتون کو سزائے موت سنائی گئی تھی جبکہ دوسرے مجرم کو عمر قید کی سزا دی گئی تھی۔
امریکی جیل میں زہریلے انجیکشن سے قیدی کو سزائے موت دیدی گئی


