World
امریکا: جارجیا میں 21 سالہ طالبہ رقص کرتے ہوئے فلیٹ کی 8 ویں منزل سے گر گئی
امریکا کی ریاست جارجیا میں یونیورسٹی کی 21 سالہ طالبہ رقص کرتے ہوئے فلیٹ کی 8 ویں منزل کی کھڑکی سے گر گئی۔
مصنف Hassan Shabbar53K بار پڑھا

امریکا کی ریاست جارجیا میں یونیورسٹی کی 21 سالہ طالبہ رقص کرتے ہوئے فلیٹ کی 8 ویں منزل کی کھڑکی سے گر گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی آف جارجیا کی طالبہ کھلی کھڑکی کے قریب رقص کر رہی تھی کہ اس دوران وہ وہاں سے نیچے گر گئی، طالبہ حادثے میں زندہ بچ گئی۔
اس حادثے کے عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا ہے کہ لڑکی کھلی ہوئی کھڑکی کے قریب رکھے صوفے یا گدے پر رقص کر رہی تھی، لڑکی عمارت کی دوسری منزل پر واقع سوئمنگ پول کے قریب گری۔
نیویارک، چاقو حملہ بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک، ملزمہ بھی ماری گئی 


