World
جنوبی کوریا کا 2030ء تک جوہری آبدوز بنانے کا اعلان
جنوبی کوریا نے 2030ء تک جوہری آبدوز بنانے کا اعلان کرتے ہوئے شمالی کوریا سے اعتماد کی بحالی اور مذاکرات کی دوبارہ شروعات پر زور دیا ہے۔
مصنف Bilawal Soomro25K بار پڑھا

جنوبی کوریا نے 2030ء تک جوہری آبدوز بنانے کا اعلان کرتے ہوئے شمالی کوریا سے اعتماد کی بحالی اور مذاکرات کی دوبارہ شروعات پر زور دیا ہے۔
جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے مسلح افواج کے دن کے موقع پر خطاب میں کہا ہے کہ جنوبی کوریا 2030ء کے وسط تک جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوزیں بنائے گا اور میزائل دفاعی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرے گا۔
لی جے میونگ نے بتایا ہے کہ جوہری آبدوز میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز اور ہائی انرجی لیزر انٹرسیپٹرز ہوں گے۔
جنوبی کوریا کا شمالی کوریا کیلئے 1400 طبی اشیاء فراہم کرنے کا منصوبہ تیار


