World
سعودی عرب کو درپیش ہر خطرے یا حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، ولی عہد
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو درپیش ہر خطرے یا حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ ریاض علاقائی کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل میں تعاون جاری رکھے گا اور یقین ظاہر
مصنف Sajid Ansari47K بار پڑھا

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو درپیش ہر خطرے یا حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ ریاض علاقائی کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل میں تعاون جاری رکھے گا اور یقین ظاہر کیا ہے کہ مکہ دفاعی اتحاد خطے کی سیکیورٹی اور استحکام مضبوط بنانے میں معاون ہوگا۔
العربیہ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یہ بات شوری کونسل سے سالانہ خطاب میں کہی۔
یمن کی صورتحال پر شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ حوثیوں نے افراتفری، تباہی اور خطے کو دھمکانے کاانتخاب کیا ہے۔



