World
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا 30 لاکھ افراد کا حساس ڈیٹا لیک ہوگیا
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا تقریباً 30 لاکھ افراد کا حساس ڈیٹا لیک ہوگیا۔ یہ ڈیٹا فوج کے ایک بہت بڑے حصے سے وابستہ افراد کا ہے۔
مصنف fahad28K بار پڑھا

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا تقریباً 30 لاکھ افراد کا حساس ڈیٹا لیک ہوگیا۔ یہ ڈیٹا فوج کے ایک بہت بڑے حصے سے وابستہ افراد کا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کے ڈیفنس مین پاور ڈیٹا سینٹر (ڈی ایم ڈی سی) نے اپنے ایک فائل شیئرنگ سرور میں سیکیورٹی خامی کے باعث لاکھوں افراد کی ذاتی معلومات غیر مجاز افراد تک پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔
ڈی ایم ڈی سی کے مطابق غیر مجاز صارفین نے تقریباً نو ماہ تک ایسے سرور تک رسائی حاصل کی جس میں غیر خفیہ شدہ ذاتی معلومات محفوظ تھیں۔
محکمے کے مطابق 16 جولائی 2026 کو حساس ڈیٹا لیک کا پتا چلا، جس کے فوری بعد فائل شیئرنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرکے خامی دور کی گئی اور سسٹم بحال کردیا گیا۔



