World
امریکا : شیر خوار سمیت چار بچوں کو گھر میں بے سہارا چھوڑ کر تفریحی دورے پر جانے والی ماں گرفتار
امریکا میں شیر خوار سمیت چار بچوں کو گھر میں بےسہارا چھوڑ کر کروز شپ کے تفریحی دورے پر جانے والی ماں کو گرفتار کرلیا گیا۔
مصنف fahad63K بار پڑھا

امریکا میں شیر خوار سمیت چار بچوں کو گھر میں بےسہارا چھوڑ کر کروز شپ کے تفریحی دورے پر جانے والی ماں کو گرفتار کرلیا گیا۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ایک 29 سالہ ماں کو اپنے چار بچوں کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر کروز پر جانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچوں میں 2 ماہ کا شیر خوار اور 2 سالہ بچہ بھی شامل تھے۔
پولیس کے مطابق بلیزائر نے 24 ستمبر کو سوشل میڈیا پر کروز کا ٹکٹ پوسٹ کیا تھا۔ اسی روز مبینہ طور پر اس نے ایک شخص کو بتایا، جسے اس کی 2 ماہ کی بیٹی کا والد سمجھا جاتا ہے، کہ وہ بچوں کو ان کی پردادی کے پاس چھوڑنے جارہی ہے۔



