ایران نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے متحدہ عرب امارات کے دورے پر شدید تنقید کرتے ہوئے خطے میں اسرائیلی موجودگی کے انتہائی خطرناک نتائج سے خبردار کر دیا۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق جنگی مجرم نیتن یاہو کا متحدہ عرب امارات کا دورہ قابلِ مذمت ہے، صہیونی حکومت کی ایران اور خطے کے دیگر ممالک سے دشمنی ثابت شدہ ہے۔
ایران کی وزارتِ خارجہ نے اسرائیل کو ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے علاقائی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کی تباہ کن موجودگی سے چوکس رہیں۔