World
دبئی سے اسرائیل جانیوالی پرواز سعودی عرب کیوں اتاری گئی؟
دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ سے متعلق اماراتی ایئر لائن فلائی دبئی نے بیان جاری کر دیا۔
مصنف Hassan Shabbar65K بار پڑھا

دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ سے متعلق اماراتی ایئر لائن فلائی دبئی نے بیان جاری کر دیا۔
اماراتی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز میں دورانِ سفر ایک واقعہ پیش آیا، جس کے بعد طیارہ بحفاظت سعودی عرب کے شہر تبوک میں لینڈ کر گیا۔
اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ طیارے کے تمام مسافر محفوظ ہیں جنہیں طیارے سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
اماراتی ایئر لائن کا بیان میں کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید معلومات مصدقہ معلومات ملنے پر دی جائیں گی۔
دبئی سے اسرائیل جانیوالی پرواز سعودی عرب اتار لی گئی، واقعہ ہائی جیکنگ نہیں: اسرائیلی میڈیا


