World
امریکی بحریہ نے نیکسٹ جنریشن کے لڑاکا طیارے کیلئے بوئنگ کو 20 ارب ڈالرز کا معاہدہ دیدیا
امریکی محکمۂ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے بحریہ کے سکستھ جنریشن کے F/A-XX اسٹرائیک فائٹر کی مکمل پیمانے پر تیاری کے لیے بوئنگ کو 20 ارب ڈالرز سے زائد مالیت کا معاہدہ دیا ہے۔
مصنف Wajiha Naz90K بار پڑھا

امریکی محکمۂ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے بحریہ کے سکستھ جنریشن کے F/A-XX اسٹرائیک فائٹر کی مکمل پیمانے پر تیاری کے لیے بوئنگ کو 20 ارب ڈالرز سے زائد مالیت کا معاہدہ دیا ہے۔
یہ معاہدہ نیکسٹ جنریشن ایئر ڈومیننس (NGAD) پروگرام کے تحت دیا گیا ہے، جس میں متعدد آزمائشی طیاروں کی تیاری بھی شامل ہے۔
پینٹاگون کے مطابق ان طیاروں کو زمینی آزمائشوں، پرواز کے قابل ہونے کی جانچ، نظاموں کی جانچ اور ہتھیاروں کے انضمام کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر طیاروں کی لینڈنگ کے دوران حادثہ


