World
کوئی تفصیل بتائے بغیر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران جنگ ’بہت جلد‘ ختم ہونے کا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ’بہت جَلد‘ ختم ہو جائے گی تاہم انہوں نے کوئی ٹائم فریم یا جنگ بندی کی تفصیلات نہیں بتائیں۔
مصنف Naila Abbas56K بار پڑھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ’بہت جَلد‘ ختم ہو جائے گی تاہم انہوں نے کوئی ٹائم فریم یا جنگ بندی کی تفصیلات نہیں بتائیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پرانا بیانیہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
صدر ٹرمپ کے بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ثالثوں کے ذریعے امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ رابطے جاری ہیں۔
ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم وہ ابھی ہتھیار ڈالے یا نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ


