دبئی سے تل ابیب جاتے ہوئے ہنگامی صورتِ حال کا سگنل جاری کرنے والی پرواز سعودی عرب میں باحفاظت لینڈ کر گئی۔
دبئی سے اسرائیل کی پرواز FZ1073 کی منزل تل ابیب تھی جس کے حوالے سے ابتدائی اطلاعات میں ہائی جیکنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا، طیارے سے ہنگامی ایمرجنسی کوڈ 7700 اور پھر ہائی جیکنگ کا کوڈ 7500 جاری کیا گیا۔
ہنگامی صورتِ حال کے بعد طیارے نے اردن کی فضائی حدود میں فوری طور پر نیچے آتے ہوئے یو ٹرن لیا اور اپنا رخ سعودی عرب کی جانب موڑ لیا، تشویش ناک صورتِ حال کے پیشِ نظر اسرائیل نے اپنے جنگی طیارے فضا میں روانہ کر دیے۔