جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے جھگڑے کے بعد فائرنگ کر کے افسر سمیت اپنے 4 ساتھی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ گزشتہ شام پونے 7 بجے بسوہلی کے ماشکا گاؤں میں واقع سیوا 2 پن بجلی منصوبے پر تعینات سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے کیمپ میں پیش آیا جہاں اہلکاروں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔
جھگڑا بڑھنے پر ہیڈ کانسٹیبل اودیش کمار سنگھ نے دفتر میں داخل ہو کر اپنی سرکاری اے کے-47 رائفل سے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔