World
کسی آبنائے کو بند کرنا، بین الاقوامی آبی گزرگاہ میں بارودی سرنگیں بچھانا ناقابلِ قبول ہے: قطر
قطر کے وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا ہے کہ کسی آبنائے کو بند کرنا اور بین الاقوامی آبی گزرگاہ میں بارودی سرنگیں بچھانا ناقابلِ قبول ہے، آبنائے ہرمز خطے کے لیے لائف لائن ہے۔
مصنف Hassan Shabbar64K بار پڑھا

قطر کے وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا ہے کہ کسی آبنائے کو بند کرنا اور بین الاقوامی آبی گزرگاہ میں بارودی سرنگیں بچھانا ناقابلِ قبول ہے، آبنائے ہرمز خطے کے لیے لائف لائن ہے۔
برطانوی براڈکاسٹر کو انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ اس معاملے کے حل کے لیے سفارتکاری کو ہی ترجیح دیں گے جس کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
قطری وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ ایسے قانونی راستے ہونے چاہئیں جو ایک ساحلی ریاست کے طور پر ہماری آبنائے ہرمز سے آزادانہ گزرنے کے قانونی حقوق کا تحفظ کریں۔
امریکا و ایران کے رویے سے قطری حکام کی مایوسی بڑھ رہی ہے: امریکی نیوز ویب


