World
امریکی جنگی جہاز ہرمز کے داخلی حصے اور خلیج فارس سے 500 کلومیٹر پیچھے چلے گئے، پاسداران
پاسداران انقلاب ایران نے دعویٰ کیا ہےکہ امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز کے داخلی حصے اور خلیج فارس سے پانچ سو کلومیٹر پیچھے چلے گئے۔
مصنف Sajid Ansari47K بار پڑھا

پاسداران انقلاب ایران نے دعویٰ کیا ہےکہ امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز کے داخلی حصے اور خلیج فارس سے پانچ سو کلومیٹر پیچھے چلے گئے۔
بریگیڈئیر جنرل حسین محبی کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ سے پہلے تیس سے چالیس امریکی جہاز خلیج فارس میں موجود تھے۔
اب ایک بھی امریکی جہاز اس علاقے میں موجود نہیں، یہی نہیں بلکہ خلیج فارس میں فعال امریکا کے پانچویں بحری بیڑے کی کوئی چھوٹی کشتی بھی خلیج فارس میں نہیں ہے۔



