ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 ستمبر2026ء)  سعودی حکام نے ریاض شہر میں ایک گروہ کو گرفتار کرلیا ہے جس پر کفیل سے فرار افراد کو ٹرینگ دینے کا الزام ہے ۔ سعودی اخبار صدی کے مطابق سعودی وزارت تجارت نے آج ان افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا جو ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔ ملزمان اپنے کفیلوں سے فرار ہونے والے لوگوں کو ذاتی مفاد کے لیے آن لائن اسٹورز قائم کرنے اور انہیں چلانے کی تربیت دے رہے تھے۔ وزارت نے مزید بتایا کہ یہ کارروائی وزارت تجارت اور وزارت انسانی وسائل کی معائنہ ٹیموں کے باہمی تعاون اور ریاض ریجن کی پولیس کی شرکت سے عمل میں لائی گئی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی سزائیں عائد کی جا رہی ہیں۔ حکام کے مطابق تحقیقات کے بعد ملزمان کے خلاف ملکی قوانین کے مطابق سزائیں عمل میں لائی جائیں گے ۔