World
صومالیہ: قبضہ چھڑانے کیلئے آپریشن، قزاقوں نے آئل ٹینکر عملے کے 5 ارکان کو قتل کردیا
صومالیہ کی میری ٹائم پولیس نے ’آنر 25‘ نامی آئل ٹینکر کو قزاقوں کے قبضے سے چھڑا لیا ہے۔
مصنف Aqib Ali70K بار پڑھا

صومالیہ کی میری ٹائم پولیس نے ’آنر 25‘ نامی آئل ٹینکر کو قزاقوں کے قبضے سے چھڑا لیا ہے۔
ڈائریکٹر انصار برنی ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ صومالی قزاقوں نے فائرنگ کرکے 3 پاکستانی، ایک بھارتی اور میانمار کے ایک شہری کو قتل کردیا، فائرنگ سے 4 پاکستانی شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اس سے قبل صومالی میڈیا کا کہنا تھا کہ قزاقوں نے یرغمال بنائے ہوئے آئل ٹینکر ’آنر 25‘ پر موجود عملے کے پانچ ارکان کو قتل کردیا، فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 9 قزاق گرفتار کرلیے۔
پاکستانی سول سوسائٹی کے رکن طالب رضا ایک بیان میں عملے کے پاکستان ارکان کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا۔



