World
میری خالہ بشریٰ انصاری نے مجھے کبھی سپورٹ نہیں کیا، زارا نور عباس
اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ میری خالہ بشریٰ انصاری نے مجھے کبھی سپورٹ نہیں کیا۔
مصنف اختر علی اختر44K بار پڑھا

اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ میری خالہ بشریٰ انصاری نے مجھے کبھی سپورٹ نہیں کیا۔
جنگ ڈیجیٹل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے معروف اداکارہ نے شکوہ کیا اور کہا کوئی بھی بشریٰ خالہ کی وجہ سے مجھ پر 40 لاکھ روپے کیوں لگائے گا؟
زارا نور عباس نے کہا اگر میں نے اس کا ڈبل کرکے نہیں دیا تو وہ کہے گا، میں بشریٰ انصاری کی عزت کرتا ہوں، لیکن میں اپنے پیسے ضائع نہیں کروں گا۔
انھوں نے کہا کہ اداکار عدنان صدیقی نے بھی کبھی کوئی تعاون نہیں کیا، البتہ میرے شوہر اسد صدیقی نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔ ہم بہت جلد اپنی نئی فلم کی شوٹنگ پر جا رہے ہیں۔



