بھارت میں نوجوانوں کی تنظیم کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے الزام عائد کیا ہے کہ 25 جولائی کو حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے باوجود احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف پولیس کارروائیاں جاری ہیں۔ 
تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے معاہدے کی تحریری نقل فراہم نہ کی اور وعدوں پر عمل درآمد نہ کیا تو ملک گیر احتجاج دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔
سی جے پی کے ترجمان سورو داس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ احتجاج سے متعلق تمام مقدمات واپس لیے جائیں گے، کوئی نیا مقدمہ درج نہیں ہوگا اور طلبہ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی، مگر اس کے برعکس گرفتاریاں، نگرانی اور ہراسانی کا سلسلہ جاری ہے۔