World
ایران خود کو مظلوم نہ بنائے، روس کو ہتھیار فراہم کر کے وہ جنگ میں ملوث ہے، یوکرینی وزیر خارجہ
یوکرینی وزیر خارجہ آندری سیبیہا نے کہا ہے کہ بحیرہ کیسپیئن میں حملے کے بعد ایران خود کو مظلوم نہ بنائے، ایران روس کو ہتھیار فراہم کر کے یوکرین جنگ میں ملوث ہے۔
مصنف Shaukat Pirzada43K بار پڑھا

یوکرینی وزیر خارجہ آندری سیبیہا نے کہا ہے کہ بحیرہ کیسپیئن میں حملے کے بعد ایران خود کو مظلوم نہ بنائے، ایران روس کو ہتھیار فراہم کر کے یوکرین جنگ میں ملوث ہے۔
ایک بیان میں یوکرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی حکومت یوکرین کے خلاف روسی جارحیت میں براہِ راست شریک ہے۔
آندری سیبیہا نے مزید کہا کہ ایران یوکرینی شہریوں کو ہلاک کرنے والے ہتھیار دے کر روس کی مجرمانہ جنگ کو ہوا دے رہا ہے۔ ایران کے پاس خود کو مظلوم ظاہر کرنے کا کوئی جواز نہیں۔



