World
جنرل اسمبلی میں ٹرمپ نے توہین آمیز و غیر ذمے دارانہ مؤقف اپنایا: باقر قالیباف
ایرانی پارلیمانی اسپیکر باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کی سلامتی یقینی نہ بنائی گئی تو خطے میں توانائی کا بنیادی ڈھانچہ بھی محفوظ نہیں رہے گا۔
مصنف Wajiha Naz97K بار پڑھا

ایرانی پارلیمانی اسپیکر باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کی سلامتی یقینی نہ بنائی گئی تو خطے میں توانائی کا بنیادی ڈھانچہ بھی محفوظ نہیں رہے گا۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز سے متعلق حالیہ بیانات پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے باقر قالیباف نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ٹرمپ نے توہین آمیز اور غیر ذمے دارانہ مؤقف اپنایا ہے۔
پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی حملے کا مضبوط، درست اور فوری جواب دے گا۔
یا تیل مارکیٹ احمق ہے یا امریکی نظام آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے: قالیباف


