World
سعودی عرب میں ینبع سے تیل کی ترسیل بحال، روزانہ 2 ملین بیرل لوڈنگ شروع
سعودی عرب نے یمنی حوثیوں کے حملے کے بعد مشرقی مغربی تیل پائپ لائن کی بحالی کے ساتھ بحیرۂ احمر کی بندرگاہ ینبع سے خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع کر دی۔
مصنف Naila Abbas98K بار پڑھا

سعودی عرب نے یمنی حوثیوں کے حملے کے بعد مشرقی مغربی تیل پائپ لائن کی بحالی کے ساتھ بحیرۂ احمر کی بندرگاہ ینبع سے خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع کر دی۔
عرب میڈیا کے مطابق بندرگاہ ینبع سے تیل کی ترسیل کی دوبارہ بحالی سے مشرقِ وسطیٰ سے خام تیل کی برآمدات میں اضافہ متوقع ہے کیونکہ ایران پر امریکی اسرائیلی جنگ کے باعث آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل شدید متاثر ہوئی ہے۔
یورپی خلائی ادارے کی جانب سے جاری کی گئی سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق سعودی عرب نے ینبع اور جنوبی علاقے الموجز میں تقریباً 10 ملین بیرل خام تیل بحری جہازوں میں منتقل کیا۔
طائف اور ینبع ڈویژن پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے ناکام بنا دیے، مشترکہ دفاعی اتحاد


