World
مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کو بڑی سیاسی شکست
بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کو مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی میں بڑی سیاسی شکست کا منہ دیکھنا پڑ گیا۔
مصنف Aqib Ali76K بار پڑھا

بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کو مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی میں بڑی سیاسی شکست کا منہ دیکھنا پڑ گیا۔
مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کی شدید مخالفت کے باوجود مکمل ریاستی حیثیت کی بحالی کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مکمل ریاستی حیثیت کی قرار داد عمر عبداللّٰہ نے پیش کی، جس میں نئی دہلی سے مکمل ریاستی حیثیت فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
قرارداد کی نیشنل کانفرنس، کانگریس، پی ڈی پی، پیپلز کانفرنس، سی پی آئی، اے اے پی اور دیگر جماعتوں کے ارکان نے مکمل حمایت کی، مقبوضہ کشمیر کے کسی رکن نے قراداد کے خلاف ووٹ نہیں دیا۔



