بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کو مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی میں بڑی سیاسی شکست کا منہ دیکھنا پڑ گیا۔
مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کی شدید مخالفت کے باوجود مکمل ریاستی حیثیت کی بحالی کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مکمل ریاستی حیثیت کی قرار داد عمر عبداللّٰہ نے پیش کی، جس میں نئی دہلی سے مکمل ریاستی حیثیت فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
قرارداد کی نیشنل کانفرنس، کانگریس، پی ڈی پی، پیپلز کانفرنس، سی پی آئی، اے اے پی اور دیگر جماعتوں کے ارکان نے مکمل حمایت کی، مقبوضہ کشمیر کے کسی رکن نے قراداد کے خلاف ووٹ نہیں دیا۔